Home اہم خبریںپاکستان، سعودیہ اور ترکیہ دفاعی معاہدہ امت مسلمہ کی وحدت و مشترکہ سلامتی کو مضبوط کرے گا، طاہر محمود اشرفی

پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ دفاعی معاہدہ امت مسلمہ کی وحدت و مشترکہ سلامتی کو مضبوط کرے گا، طاہر محمود اشرفی

by 93 News
0 comments
علامہ طاہر محمود اشرفی(فائل فوٹو)۔

پاکستان علما کونسل کے چیئرمین طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدہ امت مسلمہ کی وحدت و مشترکہ سلامتی مضبوط کرے گا۔ 

لاہور سے اپنے بیان میں علامہ طاہر محمود اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ امتِ مسلمہ کی وحدت و اتحاد کا پرچم سر بلند ہوگا، تینوں ممالک کی قیادت نے اسرائیلی سازشوں کو ناکام بنانے میں بھی کردار ادا کیا۔ 

انھوں نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی قیادت امت کے اتحاد، سلامتی اور استحکام کے لیے اقدامات آگے بڑھائیں گی۔ 

علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اسلامی ممالک کو غیرمستحکم کرنے والی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف بھی مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ امتِ مسلمہ کی وحدت، سلامتی اور استحکام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00