Home اہم خبریںسوشل میڈیا پر دوستی، خاتون نے کروڑوں روپے ہتھیا کر لوگوں کو جیل بھجوا دیا

سوشل میڈیا پر دوستی، خاتون نے کروڑوں روپے ہتھیا کر لوگوں کو جیل بھجوا دیا

by 93 News
0 comments
فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارت میں سوشل میڈیا پر دوستی کے ذریعے خاتون نے متعدد افراد کی نجی تصاویر بنا کر اُن سے  6 کروڑ روپے ہتھیائے اور مقدمات درج کرواکے جیل بھجوا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش میں ایک خاتون پر ڈیٹنگ ایپ اور سوشل میڈیا کے ذریعے ان سے دوستی کرکے مبینہ طور پر بلیک میل کرنے اور کروڑوں روپے ہتھیانے کا الزام سامنے آیا ہے۔

ہائی کورٹ کے ایک وکیل کی جانب سے درج کروائی گئی شکایت کے بعد مبینہ بھتہ خوری کے ایک نیٹ ورک کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ شکایت کے مطابق خاتون کی شناخت پلوی سنگھ راجپوت کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس میں درج کروائی گئی شکایت کے مطابق پلوی مبینہ طور پر ڈیٹنگ ایپس اور سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں سے رابطہ کرتی، دوستی کے بعد ملاقاتیں کرتیں اور اس دوران ان کی نجی تصاویر اور ویڈیوز بنائی جاتیں۔

خاتون پر الزام  عائد کیا گیا ہے کہ بعد میں انہی تصاویر اور ویڈیوز کی بنیاد پر انہیں بلیک میل کیا جاتا اور رقم نہ دینے کی صورت میں ریپ اور اقدامِ قتل جیسے سنگین مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دی جاتیں۔

شکایت کنندہ کے مطابق اس مبینہ نیٹ ورک کے ذریعے متاثرین سے 6 کروڑ روپے سے زائد رقم وصول کی گئی، جبکہ خاتون کی جانب سے درج کراوئی گئی شکایات کے بعد 5 افراد جیل بھی جا چکے ہیں۔ متاثرہ افراد کے مطابق ان مقدمات، مزید قانونی کارروائی اور بدنامی کے خوف کو رقم وصول کرنے کے لیے دباؤ کے طور پر استعمال کیا گیا۔

خاتون مختلف ناموں سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس استعمال کرتی تھی، اس کام میں اسے  دو خواتین اور دو مردوں کی مدد بھی حاصل تھی۔

پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ حکام کے مطابق خاتون پر عائد الزامات کی تفتیش جاری ہے اور انہیں تاحال ثابت شدہ حقائق قرار نہیں دیا جاسکتا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00