Home انٹرٹینمنٹمرونل ٹھاکر نے 10 سال چھوٹے کرکٹر کیساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں کو مسترد کر دیا

مرونل ٹھاکر نے 10 سال چھوٹے کرکٹر کیساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں کو مسترد کر دیا

by 93 News
0 comments

ہندی اور تیلگو فلموں کی معروف بھارتی اداکارہ مرونل ٹھاکر نے اپنے سے 10 سال کم عمر کرکٹر یشاسوی جیسوال کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں کو مسترد کر دیا۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر زیر گردش افواہوں پر وضاحت کرتے ہوئے انھیں بے بنیاد قرار دے دیا۔

مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ مرونل ٹھاکر اور بھارتی کرکٹر یشاسوی جیسوال کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں نے اس وقت زور پکڑا جب یہ دونوں ممبئی کے علاقے باندرہ ویسٹ میں ایک ہی کیفے سے باہر نکلتے ہوئے نظر آئے۔

مرونل نے ویڈیو شیئر کرنے والے ایک اکاؤنٹ کے کلپ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا: بھائی، ریلیکس، مجھے دکھاؤ کہ ہم ساتھ کہاں ہیں؟ آپ جیسے پڑھے لکھے لوگ ان افواہوں کو سچ کیسے مان سکتے ہیں؟ 

انہوں نے مزید کہا ک ملک میں اور بھی کتنے اہم مسائل ہیں۔ جین زی سے کچھ سیکھیں اور درست مسائل پر ویڈیوز بنائیں، آپ کو زیادہ ویوز ملیں گے۔ 

اگرچہ مرونل کا یہ تبصرہ اب اس ویڈیو کے نیچے نظر نہیں آ رہا، تاہم ان کے ردِعمل کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہا ہے۔

اس سے قبل مرونل ٹھاکر کا نام 2025 میں ساؤتھ کے اسٹار دھنوش کے ساتھ بھی جوڑا گیا تھا۔ یہ قیاس آرائیاں اگست 2025 میں اس وقت شروع ہوئیں جب مرونل اپنی فلم سن آف سردار 2 کے پریمیئر کے موقع پر دھنوش سے گرمجوشی سے ملنے کے لیے آگے بڑھیں۔ 

دونوں کے درمیان دوستانہ انداز دیکھ کر کئی لوگوں نے دعویٰ کیا کہ دھنوش خصوصی طور پر مرونل کی حوصلہ افزائی کے لیے فلم کی اسکریننگ میں شریک ہوئے تھے۔

رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ وہ 2026 میں شادی کرنے والے ہیں۔ تاہم دونوں نے ان خبروں پر عوامی طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔ دوسری جانب مرونل کے قریبی ذرائع نے بھی ان دعوؤں کی تردید کی تھی۔ ایک معتبر ذریعے نے بھارتی میڈیا کو بتایا تھا کہ مرونل اگلے ماہ شادی نہیں کر رہے ہیں۔

مرونل ٹھاکر نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹیلی ویژن سے کیا تھا۔ انہوں نے مجھ سے کچھ کہتی یہ خاموشیاں (2012) اور کم کم بھگیہ (2014–2016) جیسے ٹی وی ڈراموں میں کام کیا۔ 

2018 میں فلم لو سونیا سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ انھیں آخری بار ورون دھون کی فلم ہے جوانی تو عشق ہونا ہے میں دیکھا گیا، جس میں پوجا ہیگڈے بھی شامل ہیں۔ ان کی آنے والی فلموں میں پوجا میری جان اور تیلگو فلم راکا شامل ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00