Home اہم خبریںپولیس حراست میں جاں بحق خواتین کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی

پولیس حراست میں جاں بحق خواتین کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی

by 93 News
0 comments

لاہور میں پولیس حراست میں جاں بحق دونوں خواتین کے جسم پر تشدد کے نشانات نہیں، موت طبعی ہے، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔

لاہور کے تھانہ ٹاؤن شپ میں پولیس کی زیر حراست پاکپتن کی رہائشی انمول اور آمنہ نامی خواتین 4 اگست کو پُراسرار انداز میں ہلاک ہو گئی تھیں، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق دونوں خواتین کے جسموں پر سرنجز کے متعدد نشانات ہیں۔

پولیس نے دعویٰ کیا کہ شبہ ہے دونوں خواتین نے دوران حراست زہریلی گولیاں کھائیں، دونوں لاشوں سے حاصل شدہ اجزا فرانزک کے لیے بھجوا دیے گئے۔

پولیس نے مزید کہا کہ دونوں خواتین کو نوسربازی کے الزام میں پکڑا گیا تھا، دونوں خواتین کی ایک خاتون کی بالیاں اتارنے کی ویڈیو سامنے آئی، ٹاؤن شپ کی رہائشی نے 15 پر کال کرکے اُنہیں پولیس کے حوالے کیا تھا۔

پولیس کو محلے داروں نے ایک ویڈیو بھی دی تھی، جس میں دونوں خواتین کو ایک عمر رسیدہ خاتون کی بالیاں اتارتے دیکھا جا سکتا ہے، تھانے میں محرر کے کمرے میں لگے ایک کیمرے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، جس میں دونوں خواتین کو پولیس اسٹیشن میں کرسیوں پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دونوں کمرے سے باہر جانے سے پہلے محرر سے باتیں کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00