Home انٹرٹینمنٹسلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر تعینات پولیس اہلکار ہارٹ اٹیک سے چل بسا

سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر تعینات پولیس اہلکار ہارٹ اٹیک سے چل بسا

by 93 News
0 comments

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر تعینات ممبئی پولیس کا اہلکار چل بسا۔ کانسٹیبل کی ڈیوٹی اداکار کے گیلیکسی اپارٹمنٹس کے باہر تھی، جہاں جمعے کی شام دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت واقع ہو گئی۔

ممبئی سے بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، کانسٹیبل گنیش رائٹے ممبئی پولیس کی ٹیم کے ساتھ تعینات تھا۔ شام تقریباً 6 بجے اس نے دیگر پولیس اہلکاروں سے طبیعت کی خرابی کی شکایت کی، جس کے بعد اسے علاج کے لیے فوراً اسپتال لے جایا گیا۔ تاہم اسپتال پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق، خدشہ ہے کہ رائٹے کو ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا۔ تاہم اس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہے اور موت کی اصل وجہ طبی رپورٹ کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی۔

یہ واقعہ سلمان خان کی سیکیورٹی سخت کیے جانے کے دوران پیش آیا ہے۔ یاد رہے کہ 2024 میں سلمان خان کے قریبی دوست اور مہاراشٹر کے سابق وزیر بابا صدیق کے قتل کے بعد اداکار کی سیکیورٹی کو ‘وائی پلس’ (Y-plus) کیٹیگری میں اپ گریڈ کر دیا گیا تھا۔

سیکیورٹی میں یہ اضافہ سلمان کو 1990 کے دہائی کے کالے ہرن کیس کے سلسلے میں لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے ملنے والی مسلسل دھمکیوں کے بعد کیا گیا، جس نے بابا صدیق کے قتل کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔

اکتوبر 2024 میں بابا صدیق کے قتل سے قبل، اسی سال اپریل میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے ممبئی میں سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر کئی راؤنڈ فائرنگ کی تھی۔ اس واقعے کی تحقیقات کی گئیں اور بعد میں اس فائرنگ کا تعلق گینگسٹر لارنس بشنوئی کے نیٹ ورک سے جوڑا گیا۔

جہاں تک فلموں میں کام کا تعلق ہے تو سلمان خان اگلی بار  ہدایت کار اپوروا لاکھیا کی فلم ‘ماتربھومی’ میں نظر آئیں گے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00