Home اہم خبریںمیر رضا کی موت سے چند گھنٹے قبل آڈیو کال، والد کا بیٹے کی آواز تسلیم کرنے سے انکار

میر رضا کی موت سے چند گھنٹے قبل آڈیو کال، والد کا بیٹے کی آواز تسلیم کرنے سے انکار

by 93 News
0 comments

کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کا موت سے چند گھنٹے قبل بھیجا گیا آڈیو پیغام جیو نیوز نے حاصل کر لیا، میسج میں میر رضا مالی معاملات اور ادائیگیوں کا ذکر کر رہے ہیں۔

سامنے آنیوالی آڈیو میں میر رضا پیسے کے لین دین سے متعلق بات کررہے ہیں، تاہم میر رضا کے والد کا کہنا ہے کہ یہ آڈیو ان کے بیٹے کی نہیں ہے، انہوں نے الزام عائد کیا کہ کیس خراب کرنے کیلئے یہ سب کیا جا رہا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے والد میر رضا میر حسین  نے کہا کہ میری ایک آڈیو بھی سامنے آگئی ہے، گزشتہ روز بیٹے کی آڈیو کا کہا گیا تھا، ان آڈیو کا کسی نے فرانزک کروایا ہے یا نہیں؟ 

میر حسین نے کہا کہ اس کیس سے آڈیو کالز کا کیا تعلق ہے، یہ نہ میرے بیٹے کی آواز ہے نہ میری، پہلے پوسٹ مارٹم ہوا تو خول ملا، اب میر رضا کی قبر کشائی کے دوران آڈیو آرہی ہیں، یہ کون اور کیوں کر رہا ہے سمجھ نہیں آرہی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00