Home اہم خبریںدفاعی معاہدہ دہائیوں پر محیط اسٹریٹجک تعلقات کا نتیجہ ہے: سعودی سفارتخانہ

دفاعی معاہدہ دہائیوں پر محیط اسٹریٹجک تعلقات کا نتیجہ ہے: سعودی سفارتخانہ

by 93 News
0 comments

سعودی سفارتخانہ، واشنگٹن—فائل فوٹو

سعودی سفارت خانے نے کہا ہے کہ معاہدہ کئی برس کی محتاط بات چیت، دہائیوں پر محیط اسٹریٹجک تعلقات کا نتیجہ ہے۔

واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے سے متعلق بیان جاری کر دیا۔

سعودی سفارت خانے کے مطابق معاہدے کے تحت کسی ایک ملک پر بیرونی حملہ تینوں پر حملہ تصور ہو گا۔

سعودی سفارت خانے کے مطابق دفاعی معاہدے کا مقصد کسی فوجی محور یا فرقہ وارانہ بلاک کا قیام نہیں، نہ ہی معاہدہ جوہری عزائم یا ہتھیاروں کی دوڑ شروع کرنے کی کوشش ہے اور نہ ہی معاہدہ خلیجی امریکی اتحادیوں، دیگر شراکت داروں کے ساتھ سعودی کے اسٹریٹجک تعلقات کو متاثر کرتا ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کی کسی ریاست کی سلامتی کے لیے خطرہ نہیں، یہ معاہدہ کسی موجودہ دو طرفہ یا کثیرالجہتی معاہدے کی جگہ نہیں لے گا اور نہ ہی انہیں ختم کرتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00