Home اہم خبریںشیخ حسینہ کے پروگرام میں شرکت پر شکیب الحسن کی کرکٹ میں واپسی کے امکانات ختم

شیخ حسینہ کے پروگرام میں شرکت پر شکیب الحسن کی کرکٹ میں واپسی کے امکانات ختم

by 93 News
0 comments
کرکٹر شکیب الحسن — فائل فوٹو

بنگلا دیشی حکومت نے سابق اسٹار کرکٹر شکیب الحسن کی قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کے امکانات کو مسترد کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شکیب الحسن نے معزول و مفرور سابقہ وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کے ساتھ ایک میڈیا پروگرام میں شرکت کی، جس کے بعد بنگلا دیشی حکومت نے واضح کیا کہ شکیب الحسن کے لیے ملک کی جانب سے دوبارہ کرکٹ کھیلنے کے امکانات نہیں رہے۔

بنگلا دیش کے وزیرِ نوجوانان و کھیل امین الحق نے بیان میں کہا ہے کہ حکومت اس سے قبل شکیب الحسن کے معاملے میں نسبتاً نرم اور لچکدار رویہ اختیار کیے ہوئے تھی۔

امین الحق کا کہنا ہے کہ ہم اس معاملے کو کافی نرمی اور تحمل کے ساتھ دیکھ رہے تھے، لیکن اس کے بعد مجھے نہیں لگتا کہ اب اس معاملے کو اسی انداز سے دیکھنے کی کوئی گنجائش باقی رہ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو شخص آمر کے ساتھ ایک ہی اسٹیج پر کھڑا ہو چکا ہو، اس کے لیے اب واپسی کا کوئی موقع نہیں۔

قبل ازیں شکیب الحسن کا کہنا تھا کہ اگر مجھے سیکیورٹی کی ضمانت دی جائے تو میں مقدمات کا سامنا کرنے کے لیے وطن واپس آنے کے لیے تیار ہوں۔

واضح رہے کہ شیخ حسینہ واجد نے بدھ کو صحافیوں سے گفتگو کی تھی۔

نئی دہلی میں منعقدہ مذکورہ پروگرام میں شکیب نے بذریعہ ٹیلی فون شرکت کی۔

یہ پروگرام شیخ حسینہ کو اقتدار سے ہٹائے جانے کے تقریباً 2 سال بعد منعقد ہوا۔

شیخ حسینہ کو طلبہ کی قیادت میں ہونے والے احتجاج کے خلاف خونریز کریک ڈاؤن کے بعد اقتدار سے علیحدہ ہونا پڑا تھا۔

39 سالہ شکیب سابق حکمراں جماعت عوامی لیگ کے رکنِ پارلیمنٹ بھی رہ چکے ہیں، جس کی قیادت شیخ حسینہ کرتی تھیں۔

اب شکیب سری لنکا میں موجود ہیں اور ان درجنوں افراد میں شامل ہیں جن کے خلاف شیخ حسینہ واجد حکومت کا تختہ الٹنے والے مظاہرین کے خلاف پولیس کے مہلک کریک ڈاؤن سے متعلق قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00