Home اہم خبریںحوثیوں کیخلاف جوابی آپریشن کا آغاز کر دیا: ترجمان یمنی فوج

حوثیوں کیخلاف جوابی آپریشن کا آغاز کر دیا: ترجمان یمنی فوج

by 93 News
0 comments

یمنی سرکاری فوج کے ترجمان ماجد النزیلی—فائل فوٹو

یمنی سرکاری فوج کے ترجمان ماجد النزیلی کا کہنا ہے کہ حوثیوں کے مارب، حضرالموت میں کیے گئے حملوں کے جواب میں حوثیوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ترجمان یمنی فوج ماجد النزیلی کا کہنا ہے کہ اپنے شہریوں، فوج، مقامات کے خلاف کسی خطرے کو برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یمنی عوام اور فوج کو درپیش خطرات کا فیصلہ کن فوجی جواب دیں گے۔

دوسری جانب اقوامِ متحدہ کے خصوصی ایلچی نے یمن کے لیے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپریل 2022ء میں جنگ بندی کے بعد یمن میں اب دوبارہ بڑے پیمانے پر جنگ کا خطرہ ہے۔

یو این کے ایلچی نے کہا ہے کہ یمنی فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں اور مذاکرات کی طرف واپس آئیں۔

واضح رہے کہ یمن میں حوثی گروپ نے حضرِالموت اور مارب میں حکومتی فوج کے متعدد فوجی کیمپس پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں جن میں 30 یمنی فوجی اہلکار شہید اور 15 زخمی ہو گئے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00