Home اہم خبریںایرانی پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ

by 93 News
0 comments

ایرانی پاسدارانِ انقلاب — فائل فوٹو

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی میڈیا نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست تسلیم کر لی۔ 

آئی آر جی سی نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ دنیا بھر کا میڈیا ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کی ناکامی کا اعتراف کر رہا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ عالمی میڈیا ایران کے خلاف جنگ میں ٹرمپ کی شکست اور خود ساختہ جال کی بات واضح طور پر کر رہا ہے۔

آئی آر جی سی کے مطابق حتیٰ کہ یہ بھی تسلیم کیا جا رہا ہے کہ طے پانے والے معاہدے زمینی حقائق اور ایران کی مذاکراتی طاقت کے سامنے محض امریکی ہتھیار ڈالنے کی دستاویز سے زیادہ کچھ نہیں تھے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل فوجی اور میڈیا آپریشنز کے باوجود اپنے اعلان کردہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

آئی آر جی سی نے حالیہ معاہدوں کو ایران کی عسکری طاقت اور مذاکراتی پوزیشن کے سامنے امریکی ہتھیار ڈالنے سے تعبیر کیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00