Home اہم خبریںامریکی سینیٹرز کی ٹرمپ کی ایران کیخلاف جنگ ختم کرنے کیلئے پھر قرارداد پیش

امریکی سینیٹرز کی ٹرمپ کی ایران کیخلاف جنگ ختم کرنے کیلئے پھر قرارداد پیش

by 93 News
0 comments

امریکی سینیٹر جان ہیکن لوپر—فائل فوٹو

امریکی سینیٹرز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف شروع کی گئی جنگ کے خاتمے کے لیے پھر قرارداد پیش کر دی۔

کولوراڈو کی نمائندگی کرنے والے امریکی سینیٹر جان ہیکن لوپر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا ہے کہ ہم نے ابھی ایک قرارداد پیش کی ہے تاکہ صدر ٹرمپ کی ایران کے ساتھ غیر قانونی جنگ کو روکا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی جانیں ضائع ہو چکی ہیں، گیس اور کھاد کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں، جبکہ ہمارے فوجی ذخائر میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔

سینیٹر جان ہیکن لوپر نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی اس جنگ کو ختم کریں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف جنگ روکنے کی قرارداد مسترد کر دی تھی۔

امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف جنگ روکنے کی قرارداد کے حق میں 49 جبکہ مخالفت میں 50 ووٹ ڈالے گئے تھے۔

ایوان میں 3 ری پبلکن سینیٹرز نے ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ ایک ڈیموکریٹ سینیٹر نے ری پبلکنز کا ساتھ دیا تھا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00