Home اہم خبریںلاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات، چھٹے ہفتے کا ججز روسٹر جاری

لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات، چھٹے ہفتے کا ججز روسٹر جاری

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو 

لاہور ہائی کورٹ نے موسمِ گرما کی تعطیلات کے چھٹے ہفتے کے لیے ججز روسٹر جاری کر دیا۔

موسمِ گرما کی تعطیلات کے چھٹے ہفتے کا ججز روسٹر 10 اگست سے نافذ العمل ہو گا۔

روسٹر کے مطابق لاہور کے پرنسپل سیٹ پر پیر سے 2 ڈویژن بینچ اپیلوں کی سماعت کریں گے جبکہ 4 ججز بطور سنگل بینچ مختلف نوعیت کے مقدمات سنیں گے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ تمام نوعیت کی اپیلوں کی سماعت کرے گا جبکہ جسٹس صادق محمود خرم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ بھی تمام نوعیت کی اپیلیں سنے گا۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم بطور سنگل بینچ تمام نوعیت کی درخواستوں کی سماعت کریں گی۔

جسٹس شاہد کریم سول نوعیت کی درخواستیں، جسٹس صادق محمود خرم فوجداری نوعیت کی درخواستیں جبکہ جسٹس سید احسن رضا کاظمی تمام نوعیت کی سول درخواستوں کی سماعت کریں گے۔

علاقائی بینچوں میں جسٹس احمد ندیم ارشد بہاولپور بینچ، جسٹس خالد اسحاق ملتان بینچ اور جسٹس صداقت علی خان راولپنڈی بینچ پر بطور سنگل بینچ مقدمات کی سماعت کریں گے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00