Home اہم خبریںدباؤ کے سامنے جھکنے والے نہیں، اپنا دفاع کریں گے: ایرانی صدر

دباؤ کے سامنے جھکنے والے نہیں، اپنا دفاع کریں گے: ایرانی صدر

by 93 News
0 comments

ایران کے صدر مسعود پزشکیان—فائل فوٹو

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ دباؤ کے سامنے جھکنے والے نہیں لیکن جنگ یا جارحیت کے خواہاں بھی نہیں ہیں۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے صدارتی عہدے کے 2 سال مکمل ہونے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران صرف اپنی دفاعی صلاحیتوں اور سلامتی کا تحفظ کر رہا ہے، اگر ایران کے خلاف دباؤ اور دھمکیاں ختم ہو جائیں تو کشیدگی جاری رکھنے کی کوئی وجہ نہیں رہے گی۔

مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ مذاکرات کے ذریعے ایران لبنان میں جنگ روکنے، ناکہ بندی ختم کروانے اور بعض پابندیوں میں نرمی کروانے میں کامیاب رہا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ ہم جنگ کریں، یہی اسرائیل بھی چاہتا ہے تاکہ ہمیں ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا جا سکے، ہم سرینڈر نہیں کریں گے۔

ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ امریکا ایران پر حملوں کے لیے خطے کے ممالک کی سر زمین استعمال کر رہا ہے، ہم اس کے خلاف اپنا دفاع کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت، پارلیمنٹ، عدلیہ اور مسلح افواج کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی مشکل حالات پر قابو پانے کا بنیادی عنصر رہے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00