ماسٹرز ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان ویٹرنز ٹیم کو پہلے میچ میں شکست ہو گئی۔
60 سال سے زائد کی ایج کیٹیگری کے میچ میں نیدرلینڈز نے پاکستان کو 10 گول سے ہرا دیا۔
سابق ہاکی اولمپیئنز پر مشتمل پاکستان کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔
پاکستانی ٹیم میں اولمپیئن شہباز سینئر، طارق شیخ، خالد حمید اور دیگر شامل تھے۔
گروپ ڈی میں پاکستان کے ساتھ نیدر لینڈز، ویلز اور آئر لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔
پاکستان اپنا دوسرا میچ 9 اگست کو آئر لینڈ اور 11 اگست کو ویلز کے خلاف کھیلے گا۔