Home اہم خبریںلاہور اب دنیا کے محفوظ شہروں میں سے ایک ہے، ڈی آئی جی آپریشنز

لاہور اب دنیا کے محفوظ شہروں میں سے ایک ہے، ڈی آئی جی آپریشنز

by 93 News
0 comments
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران۔فوٹو: فائل

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے میں بہت حد تک کامیاب ہوچکے، لاہور اب دنیا کے محفوظ شہروں میں سے ایک ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا فائدہ نظر آنا شروع ہو گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ تھانے میں معذور لڑکی کے ساتھ زیادتی کے واقعے کا فوری نوٹس لیا، واقعے کے بعد تھانے کے تمام عملے کو معطل کیا۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ کرپشن کے معاملہ پر معطل ہونے والوں کی بحالی نہیں ہوگی، شفاف ریکارڈ والے افسر کو ایس ایچ او لگانا ترجیح ہے۔

فیصل کامران نے کہا کہ خواتین کو رات کے وقت تھانے نہ بلانے کے حکم پر عملدرآمد کروایا جارہا ہے، تھانےمیں شکایت لے کر آنے والی خواتین کی آمد پر کوئی پابندی نہیں، خواتین کو کسی مقدمے کے سلسلے میں تفتیش یا تحقیق کیلئے نہیں بلایا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ٹاؤن شپ تھانے میں 2 خواتین کی ہلاکت کے معاملے پر ہر چیز ریکارڈ پر ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00