Home اہم خبریںانسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری کا مقدمہ، دو ملزمان کی ضمانت بحالی درخواستیں خارج

انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری کا مقدمہ، دو ملزمان کی ضمانت بحالی درخواستیں خارج

by 93 News
0 comments

اسلام آباد ہائی کورٹ نے انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری کے مقدمہ میں دو ملزمان ڈاکٹر نادر حسین اور عدیل حیدر کی ضمانت منسوخی کا سیشن کورٹ کا حکم برقرار رکھتے ہوئے ضمانت بحالی کی درخواستیں خارج کر دیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے 9 جون کو ضمانت منظور کی جسے ایڈیشنل سیشن جج نے ایف آئی اے کی اپیل پر 20 جولائی کو منسوخ کر دیا تھا، تاہم ہائی کورٹ نے بھی اسے برقرار رکھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے نجی اسپتال سے منسلک سید عدیل حیدر اور ڈاکٹر نادر حسین کی ضمانت بحالی کی درخواستیں خارج کر دیں۔

عدالت نے لکھا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کا 9 جون کا ضمانت منظور کرنے کا حکم بادی النظر میں غیر قانونی، غلط اور عدالتی اختیارِ سماعت کے نقص سے متاثر تھا جس میں قانون و حقائق کی غلط تشریح کی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے معقول اور قانونی وجوہات قلم بند کرتے ہوئے درست طور پر ضمانت منسوخ کی۔

ایڈیشنل سیشن جج کا آرڈر سپریم کورٹ کے ضمانت منسوخی سے متعلق وضع کیے گئے اصولوں کے عین مطابق ہے۔ درخواست گزاروں کی جانب سے جن عدالتی نظائر پر انحصار کیا گیا ہے، وہ موجودہ مقدمے کے حقائق سے مختلف ہیں۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ڈاکٹر نادر حسین کے اکاؤنٹ میں 20 لاکھ کی منتقلی اور دفعہ 164 کے بیانات ریکارڈ پر موجود ہیں۔ وہ نجی اسپتال میں گردہ پیوند کاری پروگرام کے کوآرڈینیٹر کے طور پر کام کر رہے تھے۔

سید عدیل حیدر پر غیر قانونی انسانی اعضاء کی پیوند کاری میں بطور سہولت کار اور ایجنٹ کام کرنے کا الزام ہے۔ ملزم ڈاکٹر نادر حسین اسپتال میں بطور یورالوجسٹ اور وزٹنگ سرجن خدمات انجام دے رہے تھے جن پر غیر قانونی طور پر گردہ پیوند کاری کے آپریشنز کرنے کا الزام ہے۔

عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ ایف آئی اے کو ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ ایکٹ کے تحت تحقیقات کا مکمل قانونی اختیار حاصل ہے۔ ٹرائل کورٹ قانون کے مطابق ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت جاری رکھے اور قانون میں دیے گئے وقت میں میرٹ پر کیس کا فیصلہ کرے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00