Home اہم خبریںجماعت اسلامی کا 9 اگست کو چاروں صوبوں میں گورنر ہاؤس کے باہر دھرنے کا اعلان

جماعت اسلامی کا 9 اگست کو چاروں صوبوں میں گورنر ہاؤس کے باہر دھرنے کا اعلان

by 93 News
0 comments

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے 9 اگست کو لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب ہاؤس کی طرف مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چاروں صوبوں میں گورنر ہاؤسز کے سامنے تاریخی دھرنوں کا آغاز ہوگا۔

مہنگائی، بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کے زیر اہتمام آج ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا۔

لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان  نے کہا کہ سسٹم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کر لیا ہے، انہوں نے پیٹرول کی قیمت بڑھائی اور ٹیکس بھی بڑھا دیا، جب قیمتیں کم ہوئیں تو انہوں نے قیمتیں کم نہیں کیں۔

حافظ نعیم نے کہا کہ یہ اب تک 8 ہزار ارب روپے کی لیوی وصول کر چکے ہیں، انہوں نے اپنی نااہلی اور کرپشن چھپانے کی کوشش کی ہے، پیٹرول کی قیمت کو 225 روپے پر لایا جائے، لیوی کو ختم کرو، ٹیکسوں کو کم کرو۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 9 تاریخ کو لاہور کے تخت کی طرف مارچ کرنا ہے، ہم سی ایم ہاؤس کی طرف مارچ کریں گے اور بیٹھ جائیں گے، چاروں صوبوں میں گورنر ہاؤسز کے سامنے تاریخی دھرنوں کا آغاز ہو گا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00