Home اہم خبریںایران جنگ جلد ختم اور آبنائے ہرمز کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ

ایران جنگ جلد ختم اور آبنائے ہرمز کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ

by 93 News
0 comments
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے بات چیت جاری ہے اور جنگ بہت جَلد ختم ہو جائے گی۔

انہوں نے مذاکرات میں خود شامل ہونے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے امریکا، ایران اور عمان عارضی معاہدے کے قریب ہیں۔

اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ایران زیادہ دیر جنگ جاری نہیں رکھ سکتا، جنگ جلد ختم ہونے والی ہے، ہم مذاکرات میں بہت اچھا کر رہے ہیں، ممکن ہے جلد معاہدہ طے پا جائے اور آبنائے ہرمز کھل جائے۔

ہتھیاروں میں کمی کے سوال پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کے پاس بعض ہتھیاروں کی لامحدود فراہمی ہے، لیکن کچھ کا ذخیرہ محدود ہے، جنہیں روزانہ کی بنیاد پر حاصل کیا جارہا ہے۔

اس سے پہلے امریکی صدر نے میزائل ذخائر میں کمی کی خبریں دینے والوں کو جیل میں ڈالنے اور وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ سے اختلافات اور کشیدگی کی اطلاعات کی بھی تردید کر دی۔

دوسری جانب عرب میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے لیے سفارتی کوششیں تعطل کا شکار ہیں جبکہ ایرانی حکام نے ملک بھر، خصوصاً تہران میں داخلی سیکیورٹی مزید سخت کر دی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00