Home اہم خبریںمعاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں، یواین چارٹر کے مطابق دفاع کے حق کی توثیق کرتا ہے، ترک صدر

معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں، یواین چارٹر کے مطابق دفاع کے حق کی توثیق کرتا ہے، ترک صدر

by 93 News
0 comments
تصویر سوشل میڈیا۔

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا اہم بیان جاری کر دیا گیا۔ 

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بیان جاری کیا جس میں انھوں نے کہا کہ آج سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی پر خلوص دعوت پر ہم نے مکہ مکرمہ کا دورہ کیا۔ 

ترک صدر نے مزید کہا کہ دورے کے موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ 

انھوں نے کہا کہ اس موقع پر ہم نے تینوں ممالک کے درمیان ایک مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے، اجتماعی دفاعی صلاحیت پر مبنی یہ معاہدہ ہماری سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنائے گا۔

صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ یہ معاہدہ دفاعی صنعت میں مشترکہ منصوبوں کے فروغ اور دہشت گردی کے خلاف مؤثر تعاون میں اہم کردار ادا کرے گا۔ 

ترک صدر نے کہا کہ یہ معاہدہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل51 میں بیان کردہ دفاع کے حق کی بھی توثیق کرتا ہے، یہ معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں ہے۔ یہ معاہدہ خطے میں امن، خوشحالی اور استحکام کے خواہاں تمام برادر ممالک کی شمولیت کے لیے کھلا ہے۔ 

ترک صدر نے کہا کہ ترکیہ بات چیت اور سفارتکاری سے تنازعات اور بحرانوں کوحل کرنے کے اصولی مؤقف پر گامزن رہے گا، اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں معاہدہ ہمارے پورے خطے کے لیے خیر، برکت، امن اور استحکام کا ذریعہ بنے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00