Home انٹرٹینمنٹبالی ووڈ اداکار متھن چکرورتی کی کولکتا کے اسپتال میں سرجری

بالی ووڈ اداکار متھن چکرورتی کی کولکتا کے اسپتال میں سرجری

by 93 News
0 comments

فوٹو: بھارتی میڈیا 

بالی ووڈ کے معروف اداکار اور سیاستدان متھن چکرورتی کولکتہ کے ایک نجی اسپتال میں معمولی سرجری کے بعد زیرِ علاج ہیں۔ ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے اور ڈاکٹروں کے مطابق انہیں جلد اسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کا امکان ہے۔

متھن چکرورتی کی اسپتال میں موجودگی کی اطلاع اس وقت سامنے آئی جب مغربی بنگال اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف سوویندو ادھیکاری نے جمعہ کو اسپتال جا کر ان کی عیادت کی اور ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

ادھیکاری نے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ انہوں نے متھن چکرورتی کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سوویندو ادھیکاری نے بتایا کہ متھن چکرورتی کی جمعرات کی شب معمولی سرجری کی گئی تھی، اداکار نے اپنی اسپتال میں داخلے کی خبر کو عام نہیں کرنا چاہا تھا۔

بھارتی سیاستدان  ادھیکاری نے مزید کہا کہ متھن چکرورتی کی شناخت صرف ایک سیاست دان کے طور پر نہیں بلکہ بھارتی سنیما کی ایک بڑی شخصیت کے طور پر بھی ہے۔

متھن چکرورتی نے 1976 میں فلم "مریگیا” سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا، جس پر انہیں بہترین اداکار کا نیشنل فلم ایوارڈ ملا۔ 1982 میں ریلیز ہونے والی "ڈسکو ڈانسر” نے انہیں عالمی شہرت دلائی۔

انہوں نے "پیار جھکتا نہیں”، "غلامی”، "اگنی پتھ”، "گرو” اور "دی کشمیر فائلز” سمیت متعدد کامیاب فلموں میں یادگار کردار ادا کیے، جبکہ کئی قومی فلم ایوارڈز اور فلم فیئر ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔

ٹیلی وژن پر بھی وہ "ڈانس انڈیا ڈانس” کے گرینڈ ماسٹر اور مختلف ریئلٹی شوز کے جج کے طور پر مقبول رہے۔

سیاسی میدان میں متھن چکرورتی پہلے ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر راجیہ سبھا کے رکن رہے، تاہم 2016 میں صحت کی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دے دیا۔ بعد ازاں وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہوئے اور مغربی بنگال میں پارٹی کے اہم انتخابی مہم چلانے والوں میں شمار ہوتے ہیں۔

حالیہ اطلاعات کے مطابق وہ معمولی سرجری کے بعد تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور جلد اسپتال سے گھر واپس چلے جائیں گے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00