Home اہم خبریںآج مکہ مکرمہ کی مقدس سرزمین سے دنیا کو پیغام ملا کہ مسلم دنیا متحد ہے، مریم نواز

آج مکہ مکرمہ کی مقدس سرزمین سے دنیا کو پیغام ملا کہ مسلم دنیا متحد ہے، مریم نواز

by 93 News
0 comments

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے امتِ مسلمہ کی تاریخ کا فیصلہ کن موڑ قرار دے دیا۔

ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ آج مکہ مکرمہ کی مقدس سرزمین سے دنیا کو ایک پیغام ملا ہے کہ مسلم دنیا متحد ہے، تین بڑی معاشی، عسکری و سیاسی طاقتوں کا یکجا ہونا پوری امت کیلئے خوشخبری ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمِ اسلام کے نئے باب کا آغاز ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سعودی و ترک قیادت کے ساتھ مل کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، دفاعی معاہدے سے نہ صرف ہماری سرحدیں محفوظ ہوں گی بلکہ امتِ مسلمہ کا سر فخر سے بلند ہوا، مکہ دفاعی معاہدے نے اسلامی دنیا کے اتحاد پر مہر ثبت کر دی ہے۔

خیال رہے کہ مکہ میں سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے گئے، سعودی ولی عہد، وزیراعظم شہباز شریف، ترک صدر رجب طیب اردوان نے دفاعی معاہدے پر دستخط کیے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق معاہدے کے تحت تینوں ممالک میں سے کسی ایک پرحملہ تینوں پر حملہ تصور کیا جائے گا، معاہدے کا مقصد کسی بھی جارحیت کیخلاف مشترکہ دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانا ہے، سعودی عرب، ترکیے اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعاون کوفروغ دیا جائے گا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00