Home انٹرٹینمنٹبیٹی کے کینسر کے علاج کے دوران خود کو اکثر بے بس محسوس کیا: راکیش روشن

بیٹی کے کینسر کے علاج کے دوران خود کو اکثر بے بس محسوس کیا: راکیش روشن

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹوز

بھارتی فلم ساز اور ہدایت کار راکیش روشن نے اپنی بیٹی سنینا روشن کے کینسر سے متاثر ہونے کے دوران گزرنے والے مشکل وقت اور اپنے جذبات کے بارے میں پہلی بار کھل کر بات کی ہے۔

76 سالہ راکیش روشن نے اہلیہ پنکی روشن کے ساتھ بیٹی سنینا کے کینسر کے علاج کے دوران خود کو اکثر بے بس محسوس کیا۔ 

انہوں نے یہ انکشاف سنینا کے انسٹاگرام پروگرام کی حالیہ قسط میں کیا، جہاں دونوں نے اپنی زندگی کے مشکل ترین ادوار پر گفتگو کی۔

’کرش‘ کے ہدایت کار راکیش روشن نے بتایا کہ میں بیٹی کی بیماری کے دوران کئی مرتبہ خاموشی سے اس کی صحت کے لیے دعا کرتا تھا اور بعض اوقات میری آنکھوں میں آنسو بھی آ جاتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جب میں سنینا سے ملنے جاتا تو اپنے جذبات چھپا کر مسکراتا اور اسے حوصلہ دیتا تھا تاکہ وہ خود کو مضبوط محسوس کرے۔

گفتگو کے دوران سنینا نے اپنے والد کی مضبوط شخصیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی مشکلات کا مقابلہ کرنے کا حوصلہ اپنے والد سے ملا۔

سنینا نے بتایا کہ جب راکیش روشن خود کینسر میں مبتلا ہوئے تو میں نے بھی والد کے سامنے خود کو بہادر اور خوش ظاہر کیا، تاہم اپنے کمرے میں جاکر میں بہت روتی تھی۔

سنینا نے انکشاف کیا کہ بعض اوقات میں اپنے کمرے میں آئینے کے سامنے جاکر خود ہنستی تھی تاکہ اپنے والد کے سامنے دوبارہ مسکراتے ہوئے جا سکوں اور انہیں حوصلہ دے سکوں، یہ بات میں نے اس سے پہلے کبھی اپنے والد کو نہیں بتائی تھی۔

سنینا روشن نے بعد ازاں ایک بحالی مرکز میں 28 دن گزارے، جس کے بعد ان کی صحت میں بہتری آنا شروع ہوئی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00