Home اہم خبریںمیڈیکل بورڈ کی تبدیلی، لواحقین کا میر رضا کی قبر کشائی سے انکار

میڈیکل بورڈ کی تبدیلی، لواحقین کا میر رضا کی قبر کشائی سے انکار

by 93 News
0 comments

میڈیکل بورڈ میں اچانک تبدیلی پر کراچی کے نوجوان تاجر میر علی رضا کے والدین نے بیٹے کی قبر کشائی اور دوبارہ پوسٹ مارٹم سے صاف انکار کردیا۔

کراچی میں قتل نوجوان کے والد میر حسین نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ وہ قبرکشائی کے لئے تیار ہوئے تو رات کے اندھیرے میں میڈیکل بورڈ تبدیل کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ میڈیکل بورڈ کو اجازت نہیں دیں گے، قبر کشائی نہیں کرنے دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری بات سچ ہوگئی کہ میر رضا کے قتل میں بااثر لوگ شامل ہیں، وہ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ میر رضا کا قتل کیا گیا۔

والد میر حسین نے کہا کہ غسل کے وقت میر رضا کے سر پر چوٹیں تھیں، میر رضا کی ہتھیلیوں پر جلد نہیں تھی۔

دوسری جانب میر رضا کی قبر کشائی کے لیے قائم میڈیکل بورڈ میں تبدیلی کرتے ہوئے آٹھ رکنی بورڈ کو تبدیل کرکے پانچ رکنی کردیا گیا۔ 

نئے بورڈ میں ڈاکٹر سمعیہ سید کے علاوہ تمام ممبران تبدیل کردیئے گئے۔ ڈاؤ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ذکی الدین بورڈ میں شامل ہیں۔

لیاقت یونیورسٹی جامشورو کے ڈاکٹر قاضی اکبر کو بورڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، پیتھالوجسٹ ڈاکٹر عابد حسین چانگ کو بھی بورڈ میں شامل کردیا گیا، پولیس سرجن حیدرآباد ڈاکٹر وسیم بھی بورڈ میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ عدالتی حکم پر کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کا دوبارہ پوسٹ مارٹم آج کیا جانا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00