Home اہم خبریںپاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی غزہ میں اسپتالوں و طبی مراکز پر اسرائیلی حملوں کی مذمت

پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی غزہ میں اسپتالوں و طبی مراکز پر اسرائیلی حملوں کی مذمت

by 93 News
0 comments

پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک نے غزہ میں اسپتالوں اور طبی مراکز پر اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 8 اسلامی ممالک میں پاکستان، مصر، ترکیہ، انڈونیشیا، اردن، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) شامل ہیں۔ 

اس حوالے سے جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی کارروائیاں غزہ امن منصوبے کے دوسرے مرحلے اور مستقل جنگ بندی کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔

اس میں کہا گیا کہ غزہ کے ساتھ مقبوضہ مغربی کنارے میں آبادکاروں کے حملے اور نئی بستیاں ناقابل قبول ہیں جبکہ مقبوضہ بیت المقدس کی حیثیت تبدیل کرنے کی کوششیں بھی ناقابل قبول ہیں۔

مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ سلامتی کونسل اسرائیل کو بین الاقوامی قانون پر عمل درآمد اور خلاف ورزیوں کے ذمہ داروں کا احتساب یقینی بنائے۔

اعلامیہ کے مطابق مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی خودمختاری مسلط کرنے اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی ہر کوشش مسترد کرتے ہیں۔ 

مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ 1967 کی سرحدوں پر مشرقی بیت المقدس کو دارالحکومت بنا کر آزاد فلسطینی ریاست ہی مسئلے کا واحد منصفانہ حل ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00