Home اہم خبریںپیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا

پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا

by 93 News
0 comments

فائل فوٹو 

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا، پیٹرولیم ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1روپیہ 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

اس کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 329 روپے 82 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 382 روپے 36 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل اور پیٹرول کی نئی قیمتیں 7 اگست کے لیے ہوں گی۔

مٹی کا تیل 2 روپے 36 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا، نئی قیمت 291 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

ڈیزل پر لیوی بڑھا دی گئی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے اعداد و شمار کے مطابق ڈیزل پر لیوی میں 1 روپے 21 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا، ڈیزل پر لیوی کی نئی شرح 73روپے 47 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی، پیٹرول پر لیوی 80 روپے فی لیٹر مقرر ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00