Home اہم خبریںمعروف تاجر کی اولڈ ایج ہوم میں موت، بچوں نے آخری رسومات میں بھی شرکت نہ کی

معروف تاجر کی اولڈ ایج ہوم میں موت، بچوں نے آخری رسومات میں بھی شرکت نہ کی

by 93 News
0 comments
فوٹو: بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع سونی پت میں ایک تاجر کی اولڈ ایج ہوم میں موت واقع ہوگئی، لیکن بیٹیوں نے اپنے باپ کی آخری رسومات میں بھی شرکت نہ کی۔

 شیوچرن رام رتن گپتا نے اپنی پوری زندگی تین بیٹیوں کی تعلیم و تربیت اور بہتر مستقبل کے لیے وقف کردی، مگر بیٹیوں نے اسے اولڈ ایچ ہوم میں داخل کروادیا، جہاں کافی عرصہ بیمار رہنے کے بعد بالآخر وہ چل بسا، اس کی تینوں بیٹیاں آخری رسومات میں بھی شریک نہ ہوئیں، ویڈیو کال کے ذریعے باپ کی آخری رسومات دیکھتی رہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی سے تعلق رکھنے والے سابق ٹیکسٹائل تاجر شیوچرن گپتا تقریباً دو برس سے اولڈ ایج ہوم میں مقیم تھے۔ وہ اپنی اہلیہ مینا کے ساتھ وہاں منتقل ہوئے تھے، تاہم ان کی اہلیہ کا انتقال پہلے ہی ہوچکا تھا۔

اولڈ ایج ہوم انتظامیہ کے مطابق شیوچرن گپتا طویل علالت کے بعد منگل کی صبح تقریباً ساڑھے 3 بجے چل بسے۔ انتظامیہ نے تینوں بیٹیوں کو اطلاع دی اور سونی پت آنے کی درخواست کی، لیکن انہوں نے حیلے بہانے کرکے آنے سے انکار کردیا۔

انتظامیہ اور مقامی افراد نے آنجہانی تاجر کی آخری رسومات ادا کیں، جبکہ بیٹیاں نیپال، اتر پردیش اور ممبئی سے ویڈیو کال پر یہ مناظر دیکھتی رہیں۔

اولڈ ایج ہوم کے منتظم آنند کمار نے بتایا کہ شیوچرن گپتا اپنے پاس موجود فون کے ذریعے اکثر بیٹیوں سے بات کرتے تھے، لیکن بیماری بڑھنے کے بعد ان کے فون آنا کم ہوگئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً 20 روز قبل بیٹیوں کو والد کی بگڑتی ہوئی صحت سے بھی آگاہ کیا گیا تھا، مگر وہ ملاقات کے لیے نہیں آئیں۔

نیپال میں مقیم بڑی بیٹی انیتا جو پیشے کے اعتبار سے ٹیچر ہے اس نے والد کی آخری رسومات کے لیے آن لائن صرف 5 ہزار 100 روپے بھی بھجوائے اور درخواست کی کہ تمام مذہبی رسومات مناسب طریقے سے ادا کی جائیں۔

رپورٹ کے مطابق آخری رسومات کے بعد بیٹیوں نے انتظامیہ سے ویڈیوز بھی بھیجنے کی درخواست کی۔ ویڈیو کال کے دوران ایک بیٹی کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا گیا کہ ’’ابھی کتنا وقت لگے گا؟ ہمیں کھانا بھی کھانا ہے اور نہانا بھی ہے۔‘‘

اولڈ ایج ہوم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شیوچرن گپتا نے اپنی تینوں بیٹیوں کی اچھی تعلیم پر خصوصی توجہ دی تھی اور انہیں اپنی کامیابیوں پر فخر تھا۔ ان میں سے دو بیٹیاں تدریس کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ ایک بیٹی انیتا نیپال، دوسری نشا اتر پردیش کے اعظم گڑھ جبکہ سب سے چھوٹی پریا ممبئی میں رہتی ہے۔

ابتدا میں اہل خانہ نے آنجہانی شخص کی راکھ محفوظ رکھنے کی ہدایت دی، تاہم بعد میں انہوں نے انتظامیہ کو بتایا کہ وہ سونی پت نہیں آسکیں گے، اس لیے راکھ دریائے گنگا میں بہا دی جائے۔

شیوچرن گپتا کی موت کے بعد ان کی آنکھیں عطیہ کردی گئیں۔ اس عطیے کے ذریعے دو ضرورت مند افراد کی بینائی بحال ہونے کی امید ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00