Home اہم خبریں’یومِ استحصالِ کشمیر‘ کی تقریب، پاکستانیوں کا کشمیریوں کی بھرپور حمایت کا اعادہ

’یومِ استحصالِ کشمیر‘ کی تقریب، پاکستانیوں کا کشمیریوں کی بھرپور حمایت کا اعادہ

by 93 News
0 comments
—فوٹو جنگ

برسلز میں 5 اگست یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر کشمیر کونسل یورپی یونین اور سفارت خانہ پاکستان کے مشترکہ زیرِ اہتمام تقریب منعقد ہوئی۔ 

یورپی پریس کلب میں ہونے والی تقریب سے ڈپٹی ہیڈ آف مشن فیصل فیاض، کشمیر کونسل یورپی یونین کے چیئرمین علی رضا سید اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

مقررین نے بھارتی حکومت کے مظالم، کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ 

انہوں نے کشمیری عوام کی استقامت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے کردار ادا کرے۔

تقریب کے آغاز پر پاکستانی قیادت کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے جن میں کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا گیا۔ 

کشمیری رہنما خالد جوشی نے بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے آزاد کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور مسائل کے حل کے لیے بات چیت پر زور دیا۔

تقریب میں تنازع کشمیر سے متعلق تاریخی حقائق پر مبنی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00