Home اہم خبریںفلسطین کی آزادی کیلئے عرب و مسلم ملکوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، اسحاق ڈار

فلسطین کی آزادی کیلئے عرب و مسلم ملکوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، اسحاق ڈار

by 93 News
0 comments

فائل فوٹو 

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی صورتحال انتہائی ابتر ہوتی جا رہی ہے، غزہ کے عوام کو خوراک اور پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے،  فلسطین کی آزادی کیلئے عرب اور مسلم ملکوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

پاکستان نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے  مقامات مقدسہ پر اسرائیلی قبضے کے مذموم مقاصد کو ناقابل قبول قرار دیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اردن میں وزارتی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، مسجد اقصیٰ میں انتہاپسند اسرائیلیوں کی دراندازی کی مذمت کرتے ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کی جانب سے غیر قانونی آبادکاری اور فلسطینی علاقوں پر قبضے کو مسترد کرتا ہے، غزہ میں انسانی صورتحال انتہائی ابتر ہوتی جا رہی ہے، پاکستان مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق وزارتی کانفرنس کا خیر مقدم کرتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00