Home اہم خبریںبانی پی ٹی آئی صبح سے شام تک آزادانہ نقل و حرکت کر سکتے ہیں، رپورٹ عدالت میں جمع

بانی پی ٹی آئی صبح سے شام تک آزادانہ نقل و حرکت کر سکتے ہیں، رپورٹ عدالت میں جمع

by 93 News
0 comments

فائل فوٹو 

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا یافتہ بانی پی ٹی آئی کو قیدِ تنہائی میں رکھنے کے الزامات کی تردید کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی صبح لاک اَپ کھلنے کے بعد سے شام تک آزادانہ نقل و حرکت کر سکتے ہیں۔ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی یا کسی بھی قیدی کو تنہائی میں نہیں رکھا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل قواعد کے مطابق ہر منگل کو اپنی اہلیہ بشریٰ عمران سے ملاقات کی بھی اجازت ہے۔ 

بانی پی ٹی آئی کی جیل میں قید تنہائی کے خلاف درخواست کی سماعت کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس خادم حسین سومرو کریں گے۔

 سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم اور سیاسی جماعت کے سربراہ کی حیثیت سے بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق عام قیدیوں کو بانی پی ٹی آئی کے رہائشی حصے تک رسائی نہیں دی جاتی۔ وہ 7 سیل پر مشتمل کمپاؤنڈ میں دن بھر آزادانہ چل پھر سکتے ہیں۔ جیل کے ڈاکٹر ہر روز تین بار ان کا معائنہ کرتے ہیں اور ان کے کھانے کی جانچ کرتے ہیں۔

ڈاکٹرز بانی پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر، دل کی دھڑکن اور آکسیجن سیچوریشن سمیت دیگر طبی علامات چیک کرتے ہیں اور انہیں آگاہ بھی کرتے ہیں۔ ایک کُل وقتی سزا یافتہ قیدی، بانی کے منتخب کردہ مینو کے مطابق روزانہ تین وقت کا کھانا تیار کرتا ہے، بانی پی ٹی آئی کو قدرتی روشنی، تازہ ہوا اور طلوعِ آفتاب سے غروبِ آفتاب تک ورزش کی سہولت حاصل ہے۔

سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ درخواست گزار علیمہ خانم کے الزامات بے بنیاد ہیں، درخواست مسترد کی جائے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00