Home اہم خبریںاپنے بہترین ہمسایہ ایران کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، وزیراعظم

اپنے بہترین ہمسایہ ایران کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، وزیراعظم

by 93 News
0 comments
فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم سے ایران کے وزیر صنعت، کان کنی و تجارت سید محمد اتابک کی سربراہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والے 6 رکنی وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ 

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنے بہترین ہمسایہ برادر ملک ایران کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان خطے میں امن کے لیے اپنی مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا۔ 

انھوں نے کہا کہ ایرانی صدر سے حال ہی میں خطے میں امن کے قیام اور پاک ایران دو طرفہ تعلقات پر اچھی گفتگو ہوئی۔ 

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ایرانی صدر سے دو طرفہ تجارت کے فروغ کے حوالے سے بھی مفید گفتگو ہوئی، امید ہے پاکستان اور ایران کے درمیان 10 ارب ڈالر کی دوطرفہ تجارت کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔ 

انھوں نے کہا کہ تجارت، بالخصوص خوراک اور زرعی اجناس و مصنوعات کی تجارت کے فروغ سے دونوں ممالک مستفید ہوں گے۔ 

درین اثنا سرکاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور ایران نے سرحدی تجارت کے فروغ اور 24 گھنٹے بارڈر کھلا رکھنے کے لیے سہولیات بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ 

اعلامیہ کے مطابق دونوں ملکوں نے بہتر لاجسٹکس اور کسٹمز طریقہ کار میں بھی ہم آہنگی لانے پر اتفاق کیا جبکہ کان کنی کے شعبے خصوصاً قیمتی پتھروں کی پراسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ 

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای اور صدر مسعود پزشکیان کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام دیا۔ 

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر سید محمد اتابک نے کہا پرتپاک استقبال اور شاندار میزبانی پر پاکستان کے شکر گزار ہیں، خطے میں امن کے لیے پاکستان کو مخلصانہ سفارتی کوششوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ 

ایرانی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ اظہارِ یکجہتی پر پاکستانی قیادت اور عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے، پاکستان اور ایران کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کے حوالے سے تکنیکی سطح پر مذاکرات جاری ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00