Home انٹرٹینمنٹہالی ووڈ کی مشہور فلم باربی کی 26 سالہ میک اپ آرٹسٹ ٹریفک حادثے میں ہلاک

ہالی ووڈ کی مشہور فلم باربی کی 26 سالہ میک اپ آرٹسٹ ٹریفک حادثے میں ہلاک

by 93 News
0 comments

فوٹو: امریکی میڈیا 

ہالی ووڈ کی مشہور فلم باربی کی میک اپ آرٹسٹ 26 سالہ ایوا گلیز ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئی۔

برطانوی پولیس کے مطابق 26 جولائی کو شمالی یارکشائر کے علاقے وریلٹن میں ایوا گلیز اپنی گاڑی چلا رہی تھیں کہ مخالف سمت سے آنے والی ایک کار ان کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ ایوا گلیز موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

ایوا گزشتہ پانچ برس سے فلم اور ٹی وی انڈسٹری میں میک اپ آرٹسٹ کے طور پر کام کررہی تھی، جس میں کئی نامور ڈرامے اور فلمیں شامل ہیں۔

خاندان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایوا ہم ہمیشہ تمہیں یاد رکھیں گے۔ تمہاری ذہانت، دلکشی، خوبصورتی، پراعتماد شخصیت، بے شمار صلاحیتیں اور فلم و ٹی وی کے شعبے میں تمہاری شاندار پیشہ ورانہ خدمات ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔

اہل خانہ کے مطابق ایوا گلیز کی آخری رسومات کے حوالے سے تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00