Home اہم خبریںحوثی تنظیم انصار اللّٰہ کا بحیرۂ احمر میں جہاز پر حملے کا دعویٰ

حوثی تنظیم انصار اللّٰہ کا بحیرۂ احمر میں جہاز پر حملے کا دعویٰ

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو

یمن کی حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ نے بحیرۂ احمر میں سعودی آئل ٹینکر پر حملے کا دعویٰ کر دیا۔

ترجمان حوثی گروپ یحییٰ سریع کا کہنا ہے کہ بحیرۂ احمر میں سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے، آئل ٹینکر کو سعودی شہر ینبع کے ساحلی علاقے میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا ہے کہ 22 جولائی سے نافذ سعودی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے 8 جہازوں پر حملہ کیا اور 29 کو راستہ بدلنے پر مجبور کیا ہے۔

یحییٰ سریع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی بحری ناکہ بندی جاری رکھیں گے۔

حوثی گروپ کے ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ آج کا حملہ کس وقت کیا گیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00