Home اہم خبریںاسلام آباد میں 2 نئے انڈر پاس، ایمرجنسی 1122 فعال بنانے اور میگا منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد میں 2 نئے انڈر پاس، ایمرجنسی 1122 فعال بنانے اور میگا منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو 

وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد میں دو نئے انڈر پاسز بنانے اور جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس کے دوران اسلام آباد کے مختلف میگا منصوبوں پر پیش رفت اور آئندہ منصوبہ بندی پر بریفنگ دی گئی جبکہ جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزیرِ داخلہ نے اعلان کیا کہ عوام کی سہولت اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے کشمیر چوک اور فیصل مسجد پر 2 نئے انڈر پاس تعمیر کیے جائیں گے جن پر کام اگلے ماہ شروع ہو گا۔

محسن نقوی نے اسلام آباد میں ایمرجنسی 1122 کا باقاعدہ نظام نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کو فوری طور پر فعال ادارہ بنایا جائے، قانونی تقاضے مکمل کر کے 4 نئے مراکز کے قیام پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے۔

اجلاس میں سی ڈی اے کے مستقل ریونیو میں اضافے، مالی خود انحصاری کے لیے دیرپا ریونیو ماڈل اور قابلِ عمل منصوبوں پر جَلد پیش رفت سے متعلق مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

اس موقع پر وزیرِ داخلہ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ادارے کی مالی مضبوطی بھی یکساں اہمیت رکھتی ہے جبکہ ایکسپریس وے سروس روڈ منصوبہ ہر صورت مقررہ مدت کے مطابق مکمل کیا جائے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00