Home انٹرٹینمنٹمہر بانو کی موت کا مذاق اڑانے والی ریل پر سوشل میڈیا صارفین برہم

مہر بانو کی موت کا مذاق اڑانے والی ریل پر سوشل میڈیا صارفین برہم

by 93 News
0 comments
—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی اداکارہ اور مصنفہ مہر بانو کی جانب سے دوستوں کے ہمراہ بنائی گئی ایک ریل سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، تاہم صارفین نے اسے مذاق کے بجائے نامناسب قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مہر بانو نے چند سال قبل ڈراموں اور فلموں سے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور اپنے منفرد انداز اور بے باک اسکرین پریزنس کے باعث اپنی پہچان بنائی۔

اداکارہ ان دنوں دوستوں کے ہمراہ شمالی علاقوں کی سیر پر ہیں، جہاں انہوں نے تفریح کے دوران ایک ایسی ریل بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

وائرل ریل میں مہر بانو نے دوستوں کے ساتھ مل کر اپنی موت کا ڈرامہ رچایا۔

ویڈیو کو پاکستانی نیوز رپورٹنگ کے انداز میں فلمایا گیا، جس میں مہر بانو ایک چٹان پر لیٹی ہوئی دکھائی دیں، جبکہ ان کے دوست رپورٹرز اور اہلِ خانہ کا کردار ادا کرتے نظر آئے۔

 ویڈیو میں ایسا تاثر دیا گیا ہے جیسے دورانِ سفر مہر بانو کی موت واقع ہو گئی ہو اور ان کے اہلِ خانہ کی چھٹیاں بھی اس افسوس ناک واقعے کے باعث خراب ہو گئی ہوں۔

یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اسے مزاحیہ قرار دینے کے بجائے اس پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

کئی صارفین کا کہنا ہے کہ موت جیسے حساس موضوع کو مذاق کے طور پر پیش کرنا مناسب نہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00