Home اہم خبریںدوستی سے انکار، نقاب پوش نے اسکول ٹیچر کو چاقو کے وار سے قتل کر دیا

دوستی سے انکار، نقاب پوش نے اسکول ٹیچر کو چاقو کے وار سے قتل کر دیا

by 93 News
0 comments
—فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک نجی اسکول کی 29 سالہ ٹیچر سندھیا کو ایک نقاب پوش شخص نے اسکول کے اندر بے دردی سے قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ آج صبح ایک نجی اسکول میں پیش آیا جہاں ملزم اسکول پہنچا اور ٹیچر کو نام لے کر بلایا، جیسے ہی ٹیچر اس سے ملنے باہر آئی تو ملزم نے محض 30 سیکنڈ میں چہرے گردن اور سینے پر 34 چاقو کے وار کر دیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو اسکول کی لابی میں انتظار کرتے اور پھر ٹیچر کو باہر بلا کر حملہ کرتے دیکھا گیا ہے۔

اسکول کی انتظامیہ کے مطابق ٹیچر کی چیخیں سن کر جب مدد کی کوشش کی گئی تو ملزم نے انتظامیہ کو بھی چاقو سے دھمکایا اور زمین پر گری ٹیچر پر مزید وار کیے اور بعد ازاں بغیر نمبر پلیٹ کی موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا۔

زخمی ٹیچر کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے 21 سالہ ملزم امیت کو گرفتار کر لیا ہے جس نے دورانِ تفتیش قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم گزشتہ 2 برس سے ٹیچر کا تعاقب کر رہا تھا، بار بار دوستی اور رابطے کا مطالبہ کرتا تھا۔

رپورٹس کے مطابق مقتولہ سندھیا نے دوستی سے انکار اور چند روز قبل ہی ملزم کے خلاف چھیڑ چھاڑ کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اسی مقدمے کا بدلہ لینے کے لیے ٹیچر کو قتل کیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00