Home اہم خبریںآبنائے ہُرمُز کھلی ہے، کچھ جہاز وہاں سے گزر بھی رہے ہیں، مارکو روبیو

آبنائے ہُرمُز کھلی ہے، کچھ جہاز وہاں سے گزر بھی رہے ہیں، مارکو روبیو

by 93 News
0 comments

فائل فوٹو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ آبنائے ہُرمُز کھلی ہے، کچھ جہاز وہاں سے گزر بھی رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا ایک ایسے معاہدے پر کام کر رہا ہے جس سے مزید جہاز آبنائے سے گزر سکیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ایران کا جوہری ہتھیاروں سے پاک ہونا ہی ’حتمی معاہدہ‘ ہوگا۔

قبل ازیں امریکی سیکریٹری خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا تھا کہ کل تک آبنائے ہرمز کھولنے پر اتفاق ہوسکتا ہے۔

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی بلا تعطل نقل و حرکت اور بحران کو نارمل سطح پر لانے کے لیے تہران کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00