Home انٹرٹینمنٹفردوس جمال اداکاری میں قوی خان سے کمتر ہیں: وسیم عباس

فردوس جمال اداکاری میں قوی خان سے کمتر ہیں: وسیم عباس

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹوز

پاکستانی شوبز کے معروف اداکار وسیم عباس نے سینئر اداکار فردوس جمال کی اداکاری پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اداکاری کے معاملے میں قوی خان سے کمتر قرار دے دیا۔

وسیم عباس حال ہی میں ایک شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے شوبز سے متعلق مختلف موضوعات پر گفتگو کی، ایک سیگمنٹ کے دوران ان سے فردوس جمال کی اداکاری کے بارے میں بھی سوال کیا گیا۔

وسیم عباس نے فردوس جمال کا موازنہ لیجنڈری اداکار قوی خان سے کرتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے دونوں میں سے بہتر اداکار کا انتخاب کرنا ہو تو میں قوی خان کو منتخب کروں گا۔

ان کا کہنا ہے کہ قوی خان ہر قسم کے کردار اور ہر صنف میں انتہائی فطری انداز میں اداکاری کرتے تھے، جبکہ فردوس جمال کامیڈی کرتے ہوئے اکثر اوور ایکٹنگ کرتے تھے۔

وسیم عباس نے یہ بھی کہا کہ تھیٹر میں پرفارم کرتے ہوئے بھی فردوس جمال کامیڈی کے دوران ضرورت سے زیادہ اداکاری کرتے تھے، جبکہ قوی خان ہمیشہ اپنے کردار میں قدرتی نظر آتے تھے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00