Home اہم خبریںاین ایچ ایس میں 18 ماہ کے دوران نسل پرستی کے واقعات میں تشویشناک اضافہ

این ایچ ایس میں 18 ماہ کے دوران نسل پرستی کے واقعات میں تشویشناک اضافہ

by 93 News
0 comments
—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

نیشنل ہیلتھ سروس کے عملے نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ 18 ماہ کے دوران نسل پرستی کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

سوسائٹی آف ریڈیوگرافرز کی سروے رپورٹ کے مطابق بعض مریضوں نے غیر سفید فام عملے سے علاج کروانے سے انکار کیا جبکہ بعض نے انہیں ’بندر‘ اور ’گندے غیر ملکی‘ جیسے توہین آمیز القابات سے پکارا اور الزام لگایا کہ وہ ان کی نوکریاں چھین رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک سفید فام شخص نے اپنی حاملہ بیوی کا الٹرا ساؤنڈ صرف اس لیے کروانے سے انکار کر دیا کہ وہ نہیں چاہتا تھا کہ کوئی غیر سفید فام فرد اسے ہاتھ لگائے جبکہ ایک اور مریض نے ایک سیاہ فام ریڈیوگرافر سے ایکس رے کروانے سے یہ کہہ کر انکار کیا کہ اسے سیاہ فام افراد سے ڈر لگتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بعض ملازمین نسل پرستانہ تبصروں کو نوکری کا حصہ سمجھ کر برداشت کرنے لگے ہیں۔

ادارے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر برائے صنعتی حکمتِ عملی و رکن تعلقات ڈین راجرز نے کہا کہ نسل پرستی کے بڑھتے ہوئے واقعات شرمناک اور ناقابل قبول ہیں اور یہ معاشرے کی ناکامی کی عکاسی کرتے ہیں۔ 

انہوں نے مطالبہ کیا کہ نسل پرستی کے تمام واقعات کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جائے اور ان پر ہونے والی کارروائی کی بھی نگرانی کی جائے۔

مڈلینڈز میں خدمات انجام دینے والی ایک ایشیائی نژاد سونوگرافر نے کہا کہ میڈیا اور سیاسی جماعتوں میں بھی اسی نوعیت کی باتیں کی جا رہی ہیں جس کے باعث لوگ کھل کر نسل پرستانہ خیالات کا اظہار کرنے لگے ہیں۔

دوسری جانب این ایچ ایس انگلینڈ کے چیف ہیومن ریسورس افسر تھامس سائمنز نے کہا ہے کہ صحت کے نظام میں ایسے رویے کی کوئی جگہ نہیں۔ 

ان کے مطابق ایسے مریضوں کے لیے واضح نتائج مقرر کیے جانے چاہئیں اور غیر ہنگامی حالات میں انہیں علاج فراہم کرنے سے بھی انکار کیا جا سکتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00