Home اہم خبریںگندم کی قیمت بڑھانےکی تجویز ہے، رانا تنویر حسین

گندم کی قیمت بڑھانےکی تجویز ہے، رانا تنویر حسین

by 93 News
0 comments
 رانا تنویر حسین(فائل فوٹو)۔

وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ گندم کی قیمت بڑھانے کی تجویز ہے جس پر وفاقی حکومت کو فیصلہ کرنا ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے غذائی تحفظ و تحقیق کے اجلاس میں رانا تنویر حسین نے کہا کہ گندم کی قیمت بڑھائی گئی تو کسان زیادہ کاشت کریں گے، گندم کا ریٹ ساڑھے پانچ ہزار روپے فی من نہیں کر سکتے۔

رانا تنویر حسین نے کہا صوبوں میں گندم کی کمی پر چھاپے مارے گئے لیکن گندم نہیں مل سکی، سی سی سی نے گندم امپورٹ کرنے کی منظوری دی ہے۔

انھوں نے کہا کہ وفاق گندم امپورٹ کرتا ہے تو صوبے گندم بھی لیتے ہیں اور پیسے بھی نہیں دیتے، صوبوں کو اجازت دینگے کہ وہ خود بھی گندم امپورٹ کر سکیں،  باہر سے آنیوالی گندم چار ہزار تین سو روپے فی من میں پڑے گی۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ چھوٹے کاشتکار اگر کارپوریٹ فارمنگ کی طرف آئیں تو مفت کھاد اور مشینری فراہم کی جائیگی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00