Home اہم خبریںرانا ثناء پرانے سیاسی بابے ہیں، ان بابوں کا علاج کاکروچ ہی ہیں، ندیم افضل چن

رانا ثناء پرانے سیاسی بابے ہیں، ان بابوں کا علاج کاکروچ ہی ہیں، ندیم افضل چن

by 93 News
0 comments
فائل فوٹو 

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما ندیم افضل چن  کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ پرانے سیاسی بابے ہیں ان بابوں کا علاج کاکروچ ہی ہیں، ن لیگ جتنی چاہے سیٹیں لے اصل بات یہ ہے کہ مینڈیٹ کتنا اصلی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے پاس کوئی اختیارات نہیں ہیں۔

اس سے قبل اسی پروگرام میں موجود رانا ثناء کا کہنا تھا کہ انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد پیپلز پارٹی نے شور مچانا شروع کردیا، پیپلز پارٹی اپنے لوگوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے بیانیہ چلانا چاہتی ہے۔

 رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی صرف کابینہ میں شامل نہیں باقی ہر طرح سے حکومت میں شامل ہے، حکومت سازی کے دوران پیپلزپارٹی کے ساتھ جو معاہدہ ہوا تھا اس کے 16 سے 17 نکات تھے، جتنا عرصہ بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد قائم رہے گا ہم معاہدے پر عمل کرتے رہیں گے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00