Home اہم خبریںیورپ بھر میں مقیم پاکستانی نژاد صحافیوں کی لندن میں جرنلسٹس کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت

یورپ بھر میں مقیم پاکستانی نژاد صحافیوں کی لندن میں جرنلسٹس کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت

by 93 News
0 comments

یورپ بھر میں مقیم پاکستانی نژاد صحافیوں نے لندن میں ایک مظاہرے کے دوران اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دینے والے صحافیوں کو ہراساں کرنے، ان کے خلاف نعرے بازی، بدزبانی اور دھمکی آمیز رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے آزادیٔ صحافت پر حملہ قرار دیا ہے۔

صحافیوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ سینئر صحافی مرتضیٰ علی شاہ نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ایک معتبر اور باوقار صحافی کی حیثیت رکھتے ہیں، جنہوں نے کئی دہائیوں سے پیشہ ورانہ دیانت داری، غیرجانبداری اور اعلیٰ صحافتی اقدار کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے فرائض انجام دیے ہیں۔ ان کے ساتھ پیش آنے والا ہراسانی اور غنڈہ گردی کا یہ واقعہ کسی بھی مہذب اور جمہوری معاشرے میں قابل قبول نہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ صحافیوں کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرنے سے روکنے یا انہیں خوفزدہ کرنے کی کوششیں نہ صرف آزادیٔ صحافت بلکہ جمہوری اقدار اور اظہارِ رائے کی آزادی کے بھی منافی ہیں۔ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں اور ان کا بنیادی فرض غیرجانبداری کے ساتھ عوام تک درست اور مستند معلومات پہنچانا ہے۔

صحافیوں کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو کسی صحافی کی رپورٹنگ یا رائے سے اختلاف ہو تو اس کے اظہار کے لیے مہذب، قانونی اور جمہوری ذرائع موجود ہیں۔ اختلافِ رائے کو بدزبانی، دھمکیوں اور ہراسانی کی شکل دینا ہرگز قابل قبول رویہ نہیں اور اس کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ مرتضیٰ علی شاہ اور دیگر صحافیوں کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ آزادیٔ صحافت پر ایک افسوسناک حملہ ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

یورپ بھر میں مقیم پاکستانی نژاد صحافیوں نے برطانیہ کے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی مکمل، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں، ملوث افراد کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ آئندہ کسی بھی صحافی کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے ایسے ناخوشگوار حالات کا سامنا نہ کرنا پڑے

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00