Home اہم خبریںیونائیٹڈ فرنٹ آف افغانستان کا طالبان کیخلاف جنگ کا آغاز، امریکا سے حمایت کی اپیل بھی کردی

یونائیٹڈ فرنٹ آف افغانستان کا طالبان کیخلاف جنگ کا آغاز، امریکا سے حمایت کی اپیل بھی کردی

by 93 News
0 comments
سربراہ یونائیٹڈ فرنٹ آف افغانستان، جنرل سمیع سادات

افغان شمالی اتحاد کی تنظیم یونائیٹڈ فرنٹ آف افغانستان کے سربراہ جنرل سمیع سادات نے افغان طالبان کے خلاف جنگ کا آغاز کردیا جبکہ امریکا، نیٹو اور دیگر ممالک سے افغان طالبان کے خلاف سیاسی حمایت  کی اپیل کردی۔

افغان جنرل سمیع سادات نے ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ ان کی تنظیم نے افغان طالبان کے خلاف مسلح سرگرمیوں کا آغاز قندھار سے کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری افواج صرف طالبان کے خلاف نہیں بلکہ القاعدہ، داعش اور تحریک طالبان پاکستان کے خلاف بھی لڑ رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمسایوں کے لیے مسائل پیدا نہیں کرنا چاہتے۔ ہم اپنا مستقبل آپ کے ساتھ دیکھتے ہیں۔ ہم آپ کے خلاف نہیں ہیں، طالبان آپ کے خلاف ہیں۔

سمیع سادات نے کہا کہ طالبان کے خلاف جنگ میں ان کی افواج بین الاقوامی قوانین کی پابندی کریں گی اور وہ اپنی کارروائیوں کے لیے کسی دوسرے ملک سے اجازت نہیں لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم صرف طالبان کے اقتدار سے آزادی چاہتے ہیں۔ عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تاریخ کے درست رُخ پر کھڑی ہو۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00