Home انٹرٹینمنٹفلم ’ڈر‘ میں شاہ رخ خان کا راہول کا کردار مجھے دیا گیا تھا: سودیش بیری

فلم ’ڈر‘ میں شاہ رخ خان کا راہول کا کردار مجھے دیا گیا تھا: سودیش بیری

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹوز

بالی ووڈ کے معروف اداکار سودیش بیری نے انکشاف کیا ہے کہ 1993ء کی مقبول فلم ’ڈر‘ میں راہول مہرا کا کردار ادا کرنے کے لیے شاہ رخ خان پہلی پسند نہیں تھے بلکہ یہ کردار ابتدائی طور پر مجھے دیا گیا تھا۔

66 سالہ اداکار سودیش بیری کو 1990ء کی فلم ’گھائل‘ میں اپنی اداکاری کے باعث خاصی پذیرائی ملی تھی، انہوں نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے آخری وقت میں فلم سے کیوں الگ کیا گیا۔

سودیش بیری کے مطابق فلم کے اختتام کے قریب ایک منظر میں میرے کردار کو دوسرے شخص کو مکے مارتے ہوئے دکھایا جانا تھا، پروڈیوسر اور ہدایت کار یش چوپڑا کو خدشہ تھا کہ یہ منظر ایسا محسوس ہو گا جیسے ایک بڑے اداکار کو سودیش بیری مکے مار رہے ہیں، اسی وجہ سے مجھے فلم سے ہٹا دیا گیا۔

اداکار نے کہا کہ مجھے یہ بات بعد میں معلوم ہوئی اور میں نے آج تک فلم نہیں دیکھی، یش چوپڑا ایک تخلیق کار ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے کام کے حوالے سے بہت جذباتی بھی تھے اور یہی جذبہ انہیں بہترین فلمیں بنانے میں مدد دیتا تھا۔

گفتگو کے دوران سودیش بیری نے شاہ رخ خان کی کامیابیوں کی بھی تعریف کی۔

 انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان کا کیریئر غیر معمولی رہا ہے اور وہ قسمت کے ان لوگوں میں شامل ہیں جنہیں کامیابی اور خوش قسمتی دونوں نصیب ہوئی۔

سودیش بیری نے کہا کہ ہر شخص نے کامیابی کے لیے محنت کی، میں نے خود بھی بہت محنت کی، لیکن کچھ لوگ خوش قسمت اور بابرکت بھی ہوتے ہیں۔

یش چوپڑا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ڈر‘ 1993ء میں ریلیز ہوئی تھی جس نے باکس آفس پر کامیابی حاصل کی تھی، یہ فلم شاہ رخ خان کے کیریئر میں ایک اہم موڑ ثابت ہوئی اور ان کے منفی کردار کو ناظرین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00