Home اہم خبریںپاک ایران آزاد تجارتی معاہدے اور دوطرفہ تجارت کے فروغ میں پیش رفت متوقع ہے، وزارت تجارت

پاک ایران آزاد تجارتی معاہدے اور دوطرفہ تجارت کے فروغ میں پیش رفت متوقع ہے، وزارت تجارت

by 93 News
0 comments
فائل فوٹو۔

پاکسان اور ایران کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے اور دو طرفہ تجارت کے فروغ میں پیش رفت متوقع ہے۔ 

اسلام آباد سے وزارت تجارت کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان 10ویں مشترکہ تجارتی کمیٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا، وفاقی وزیر تجارت اور ایرانی وزیر صنعت و تجارت اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ 

وزارت تجارت کے اعلامیہ کے مطابق ایران کا 22 رکنی اعلیٰ سطح کا سرکاری وفد پاکستان پہنچ رہا ہے، ایران چیمبر آف کامرس کا 16 رکنی کاروباری وفد بھی اجلاس میں شرکت کرے گا۔ 

اعلامیہ کے مطابق پاک ایران دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو نئی جہت دینے میں اہم پیش رفت ثابت ہونے کی توقع ہے، پاک ایران آزاد تجارتی معاہدے پر پیش رفت اور دو طرفہ تجارت کے فروغ پر غور ہوگا۔ 

پاک ایران تجارت، سرمایہ کاری اور کسٹمز میں روابط، بینکاری تعاون اور سرحدی تجارتی روابط کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ 

وزارت تجارت کے اعلامیہ کے مطابق نجی شعبے کے روابط اور کاروباری تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی گفتگو ہوگی جبکہ اقتصادی تعاون اور علاقائی رابطہ کاری کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات بھی زیر غور آئیں گے۔ 

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00