Home انٹرٹینمنٹدنانیر مبین کو نئی اداکارہ ایمان سید میں اپنی ہم شکل مل گئی

دنانیر مبین کو نئی اداکارہ ایمان سید میں اپنی ہم شکل مل گئی

by 93 News
0 comments
—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ ایمان سید نے ڈرامہ ناظرین کی توجہ حاصل کر لی، تاہم ان کی اداکاری سے زیادہ سوشل میڈیا صارفین ان کی معروف پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین سے غیر معمولی مشابہت پر حیران ہیں۔

ایمان سید اس وقت ایک ڈرامے میں مرکزی کردار کی بہن کے کردار میں نظر آ رہی ہیں، ڈرامہ دیکھنے والے متعدد مداحوں نے ان کے چہرے کے نقوش اور مجموعی حلیے کو دنانیر مبین سے ملتا جلتا قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے کمنٹس میں سوالات کیے کہ کیا یہ دانینر ہیں؟ اور کیا یہ دانینر کی بہن ہیں؟

تاہم رپورٹس کے مطابق ایمان سید اور دنانیر مبین کے درمیان کوئی خاندانی رشتہ نہیں، دونوں اداکارائیں ایک دوسرے کی رشتے دار بھی نہیں ہیں۔

ایمان سید نئی اداکارہ ہیں جو ٹیلی وژن انڈسٹری میں اپنے کیریئر کا آغاز کر رہی ہیں، جبکہ دنانیر مبین پہلے ہی شوبز میں اپنی شناخت بنا چکی ہیں۔

دنانیر مبین کو 2021ء میں اس وقت ملک گیر اور بین الاقوامی شہرت ملی جب ان کی انسٹاگرام ویڈیو ’پاوری ہو رہی ہے‘ وائرل ہو گئی اور یہ جملہ سوشل میڈیا پر ایک بڑے ٹرینڈ میں تبدیل ہو گیا۔

اس وائرل ویڈیو کے بعد دنانیر کے لیے شوبز انڈسٹری کے دروازے کھلے اور انہوں نے ڈرامہ ’صنفِ آہن‘ سے اداکاری کا آغاز کیا، اس کردار پر انہیں لکس اسٹائل ایوارڈ برائے بہترین ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ بھی ملا۔

ایمان سید کی دنانیر مبین سے مشابہت نے مداحوں کو خاصا حیران کیا ہے اور سوشل میڈیا پر دونوں کے درمیان مماثلت کے حوالے سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00