Home اہم خبریںمیر رضا علی قتل کیس میں پیشرفت، مقروض ہونے کا انکشاف

میر رضا علی قتل کیس میں پیشرفت، مقروض ہونے کا انکشاف

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو

پاکستان ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی (پی ای سی ایچ ایس) کراچی کے رہائشی میر رضا علی کی موت کی تفتیش میں پیش رفت ہوئی ہے۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق میر رضا کو گولی سینے پر لگی، تحقیقات میں یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ گولی شاید پیچھے سے لگی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق میر رضا نے سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ لیا تھا، میر رضا کی لاش کی موجودگی کی اطلاع قریب موجود نرسری والے نے دی۔

تفتیشی ذرائع نے بتایا ہے کہ میر رضا کی لاش جہاں سے ملی وہاں مشکوک موٹر سائیکل سوار افراد کی موجودگی کا بھی پتہ چلا ہے، موت سے قبل میر رضا کے پاس 40 ہزار روپے تھے، گھر سے نکلتے وقت میر رضا نے 1 ہزار روپے اپنے ساتھ رکھے تھے۔

میر رضا اسمارٹ واچ، والٹ اور گاڑی گھر چھوڑ کر گیا تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق میر رضا مختلف لوگوں کا قرض دار بھی تھا، واقعے کے بعد سے اب تک اسلحہ اور گولی کا خول نہیں ملا۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیش سے متعلق 15 سے زائد افراد کے بیانات لیے گئے ہیں، میر رضا کی میڈیکل رپورٹ آج اور موبائل فون کی فرانزک رپورٹ 1 سے 2 دن میں موصول ہو جائے گی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00