Home اہم خبریںہم ووٹ کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں اور ن لیگ کسی اور چیز پر: شرمیلا فاروقی

ہم ووٹ کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں اور ن لیگ کسی اور چیز پر: شرمیلا فاروقی

by 93 News
0 comments
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی—فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ ہم ووٹ کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں اور ن لیگ کسی اور چیز پر یقین رکھتی ہے۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کر کے یہ تاثر دیا گیا کہ مینڈیٹ مل گیا۔

شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ پولنگ ڈے سے پہلے گرین بسیں اور دیگر منصوبوں کے اعلانات پری پول دھاندلی میں ہی آتے ہیں، اس مینڈیٹ کے ساتھ آزاد کشمیر میں حکومت بنا بھی لیں تو آپ عوام کی خدمت نہیں کر پائیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے کارکن کو شہید کیا گیا پھر کہا گیا کہ دھکا لگنے یا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوا، جن حلقوں میں پیپلز پارٹی کا مضبوط ووٹ تھا وہاں پولنگ کا عملہ آنے میں تاخیر کیوں ہوئی؟

شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے الیکشن کا لاہور یا کراچی سے کوئی تعلق نہیں، وہاں کے اپنے مسائل ہیں، جو محبت آزاد کشمیر کے عوام کی پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے کسی جماعت کے ساتھ نہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00