Home اہم خبریں2 ماہ کے دوران سیکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں، متعدد دہشتگرد ہلاک

2 ماہ کے دوران سیکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں، متعدد دہشتگرد ہلاک

by 93 News
0 comments

— فائل فوٹو

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 2 ماہ کے دوران سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیوں میں متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن11گرج کے دوران متعدد خوارج کو ہلاک اور ان کے ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے۔

اس دوران سیکیورٹی فورسز نے سہولت کاروں کو بھی پکڑا اور اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق باجوڑ کے علاقے شاکرو میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، باجوڑ آپریشنز کے دوران متعدد خوارج کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران دیسی ساختہ بموں کو بھی تباہ کیا۔ ان کارروائیوں میں زمینی اور کواڈ کاپٹر استعمال کیے گئے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00