Home انٹرٹینمنٹاقرا عزیز نے بیٹی صوفیہ کا چہرہ پہلی بار مداحوں کو دکھا دیا

اقرا عزیز نے بیٹی صوفیہ کا چہرہ پہلی بار مداحوں کو دکھا دیا

by 93 News
0 comments
—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی ٹیلی وژن کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ اقرا عزیز نے بیٹی صوفیہ کا چہرہ پہلی بار مداحوں کو دکھا دیا۔

27 جنوری کو اقرا عزیز نے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کی پیدائش کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔

 انہوں نے ایک جذباتی پیغام میں لکھا تھا کہ 24 جنوری کو اللّٰہ تعالیٰ نے انہیں سب سے خوبصورت تحفے سے نوازا اور ان کے گھر بیٹی کی آمد ہوئی۔

اگرچہ اقرا عزیز نے اس سے قبل اپنی بیٹی صوفیہ حسین کی تصویر شیئر نہیں کی تھی، تاہم اب انہوں نے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت پوسٹ کے ذریعے بیٹی کا چہرہ پہلی بار مداحوں کو دکھا دیا ہے۔

اقرا عزیز نے بیٹے کبیر حسین اور بیٹی صوفیہ حسین کا خوبصورت سِبلنگ فوٹو شوٹ شیئر کیا، جس میں دونوں بہن بھائی سفید لباس میں نظر آئے، تصاویر میں صوفیہ اپنی والدہ اقرا عزیز کی ہم شکل دکھائی دے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اقرا عزیز متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے باعث شہرت رکھتی ہیں، اقرا عزیز کی شادی میزبان اور ہدایت کار یاسر حسین سے ہوئی ہے اور دونوں کے دو بچے، کبیر اور صوفیہ ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00