Home اہم خبریںچھوٹا مسافر طیارہ گرکر تباہ ، 13 افراد ہلاک

چھوٹا مسافر طیارہ گرکر تباہ ، 13 افراد ہلاک

by 93 News
0 comments

بشکریہ غیر ملکی میڈیا

جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں سیاحوں کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جس وقت اس چھوٹے طیارے کو حادثہ پیش آیا وہ نازکا لائنز کے قریب پرواز کررہا تھا۔

پیرو کی سرکاری حکام کے مطابق حادثے میں 2 عملے کے ارکان کے ہمراہ 11 سیاح سوار تھے جن کا تعلق جرمنی، اٹلی اور اسپین سے تھا۔

پیرو کی وزارت ٹرانسپورٹ حکام کے مطابق طیارے کے عملے نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے ہنگامی صورتحال کی اطلاع دی تھی، اس کے بعد کنٹرول ٹاور سے طیارے کا رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ کی جانب فائر بریگیڈ اور ایمبولینس گاڑیاں بھیجی جاچکی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نازکا لائنز  کے قریب آثار قدیمہ کو ہر سال 1 لاکھ سے زائد افراد دیکھنے آتے ہیں اور یہ سیاحوں کے لیے پسندیدہ مقام  تصور کیا جاتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00